13 سال (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) سے کم عمر بچوں کے والدین کیلئے Family Link افشاء

13 سال (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) سے کم عمر کے بچوں کیلئے، Family Link سے نظم کردہ Google اکاؤنٹس اور پروفائلز کیلئے رازداری کا نوٹس دیکھیں

خوش آمدید والدین!

آپ کا اعتماد ہماری ترجیح ہے اور اپنے بچے کو ایک Google اکاؤنٹ رکھنے کی اجازت دینا ایک بڑا فیصلہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے کچھ وقت نکال کر اس اہم معلومات کا جائزہ لیں۔

آپ کے بچے کا Google اکاؤنٹ

آپ کے بچے کا Google اکاؤنٹ آپ کے اپنے اکاؤنٹ جیسا ہی ہے اور یہ Google کے کئی پروڈکٹس اور سروسز تک رسائی کی پیشکش کرتا ہے، جن میں ایسی سروسز بھی شامل ہیں جنہیں بچوں کیلئے ڈیزائن یا خصوصی طور پر تیار نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کا بچہ مندرجہ ذیل جیسے کاموں کیلئے اپنے اکاؤنٹ کا استعمال کر سکتا ہے:

  • سوالات پوچھ سکتا ہے، Google اسسٹنٹ، Chrome اور تلاش کا استعمال کر کے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور تلاش کر سکتا ہے؛

  • Gmail، ‏SMS، ویڈیو، وائس اور مواصلت کے دیگر طریقوں کا استعمال کر کے دوسروں کے ساتھ مواصلت کر سکتا ہے؛

  • ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے، خریداری کر سکتا ہے اور ایپس، گیمز، موسیقی اور موویز وغیرہ سے لطف اندوز ہو سکتا ہے؛

  • تخلیق کر سکتا ہے، دیکھ سکتا ہے اور تصاویر، ویڈیوز، پیشکشوں، دستاویزات اور دیگر مواد کا اشتراک کر سکتا ہے؛

  • Google Fit میں (آپ کے بچے کے آلات کی بنیاد پر) سرگرمی کی سطح اور حرکت قلب کی شرح سمیت صحت اور تندرستی کی معلومات کو ٹریک کر سکتا ہے؛

  • Google سروسز کے استعمال کے دوران سیاق و سباق کے اشتہارات دیکھ سکتا ہے۔

Family Link اور والدین کی نگرانی

Google کی Family Link ایپ کو بنیادی اصول سیٹ کرنے اور آپ کے بچے کے آن لائن دریافت کرنے کے دوران اس کے تجربے میں اس کی رہنمائی کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ آپ کا بچہ آپ کے Google فیملی گروپ کا حصہ بن جائے گا، جسے آپ اپنے بچے اور فیملی کے چار دیگر اراکین تک کے ساتھ Google سروسز کا اشتراک کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے بچے کے اکاؤنٹ کی نگرانی میں مدد کیلئے آپ بعد میں دوسرے والد/والدہ کو شامل کر سکیں گے۔ والدین مندرجہ ذیل جیسے کام کرنے کیلئے Family Link کا استعمال کر سکتے ہیں:

  • اپنے بچے کے Android یا ChromeOS آلات پر اسکرین کے وقت کی حدود سیٹ کریں؛

  • اپنے بچے کے سائن ان کردہ اور فعال Android آلات کا مقام دیکھیں؛

  • Google Play اور Stadia پر اپنے بچے کے ڈاؤن لوڈز اور خریداریوں کو منظوری دیں یا میچورٹی کی درجہ بندیوں کی بنیاد پر مواد کی مرئیت کو محدود کریں؛

  • سرگرمی کی ان اقسام کا انتخاب کرنے میں اپنے بچے کی مدد کریں جنہیں اس کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے اور اسے یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ اس کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے ان کا کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے؛

  • Google تلاش کیلئے SafeSearch جیسی ترتیبات کا نظم کریں؛

  • اپنے بچے کی ایپ کی اجازتوں کا جائزہ لیں، جیسے مائیکروفون، کیمرا اور Android اور ChromeOS پر رابطوں تک رسائی؛

  • YouTube اور YouTube Kids سمیت YouTube کے تجربات کے لئے (جہاں دستیاب ہوں) مواد، رسائی اور ترتیبات تبدیل کریں۔

حالانکہ Family Link کے پیرنٹل کنٹرولز آپ کے بچے کے تجربے کی نگرانی اور اس کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں، لیکن اس میں چند ایسی پابندیاں ہیں جنہیں آپ کو ذہن نشین رکھنا ہوگا:

  • اگرچہ Family Link کے بہت سے پیرنٹل کنٹرولز کا ویب پر نظم کیا جا سکتا ہے، لیکن آپ کو کچھ خصوصیات جیسے اسکرین کے وقت کی حدود کا نظم کرنے کے لیے Android یا iOS پر Family Link ایپ کی ضرورت ہوگی۔

  • SafeSearch، ‏Chrome ویب سائٹ کی پابندیوں اور Play اسٹور فلٹرز جیسی ترتیبات نامناسب مواد تک رسائی کو محدود کرنے میں مدد کر سکتی ہیں، لیکن یہ مکمل نہیں ہیں۔ ان کنٹرولز کے آن رہنے کے باوجود، آپ کے بچے کو اب بھی ایسے مواد تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے جنہیں آپ نہیں چاہتے کہ وہ دیکھے۔

  • جب آپ کا بچہ کوئی ایسی ایپ یا دوسرا مواد دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرتا ہے جسے پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے، کسی ایپ کی اپ ڈیٹ انسٹال کرتا ہے (یہاں تک کہ ایک اپ ڈیٹ جو مواد شامل کرتی ہے یا اضافی ڈیٹا یا اجازتیں طلب کرتی ہے) یا آپ کی Google Play فیملی لائبریری سے اشتراک کردہ مواد ڈاؤن لوڈ کرتا ہے تو اس کیلئے والد/والدہ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

  • Family Link کی چند خصوصیات کی دستیابی محدود ہے اور ان کے کام کرنے کیلئے مخصوص ترتیبات اور حالات کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثال کے طور پر، ایپس کو مسدود کرنے کی سہولت صرف اسی وقت دستیاب ہوتی ہے جب آپ کا بچہ کسی موافق Android یا ChromeOS آلے میں سائن ان ہوتا ہے اور Family Link ایپ میں آپ کے بچے کے آلے کا مقام دیکھنے کی سہولت صرف اسی وقت دستیاب ہوتی ہے جب Android آلہ پاور آن اور انٹرنیٹ سے منسلک ہوتا ہے۔

جب آپ کا بچہ 13 سال کا ہو جاتا ہے (ملک کے لحاظ سے عمر مختلف ہو سکتی ہے)، تو وہ آپ کی نگرانی کے بغیر اپنے اکاؤنٹ کا خود نظم کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے۔

دوسروں کا احترام کریں

ہماری بہت سی سروسز آپ کے بچے کو ہماری سروسز استعمال کرنے والے دیگر لوگوں کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ ہم سبھی کیلئے احترام کا ماحول برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے بچے کو طرز عمل کے بنیادی اصولوں کی پیروی کرنی چاہیے، جیسے کہ دوسروں سے سخت کلامی نہ کرنا یا کسی دوسرے یا خود کو نقصان نہ پہنچانا (یا دھمکی دینا یا اس طرح کی سخت کلامی کی حوصلہ افزائی کرنا) - مثال کے طور پر، ہماری سروسز استعمال کرتے وقت دوسروں کو گمراہ کر کے، دھوکہ دے کر، بدنام کر کے، دھمکا کر، ہراساں کر کے، خوفزدہ کر کے یا عوامی طور پر نفرت انگیز مواد کو تقسیم کر کے (جیسے لوگوں کی اصلیت، نسل، مذہب، جنس، جنسی رحجان وغیرہ کی بنیاد پر نفرت یا امتیازی سلوک کو اکسانے والا مواد)۔ نفرت انگیز مواد کی اشاعت آپ اور آپ کے بچے کیلئے دیوانی یا فوجداری ذمہ داری کا باعث بن سکتی ہے۔

آپ کے بچے کی رازداری

آپ کے بچے کو اپنا خود کا Google اکاؤنٹ یا پروفائل رکھنے کے لیے، ہمیں آپ کے بچے کی معلومات جمع کرنے، استعمال کرنے یا افشاء کرنے کے لیے آپ کی اجازت درکار ہو سکتی ہے جیسا کہ اس رازداری کے نوٹس اور Google کی رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے۔ جب آپ اپنے بچے کو ہماری سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو آپ اور آپ کا بچہ اپنی معلومات سے متعلق ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور ہم آپ کی معلومات کی حفاظت اور آپ کو کنٹرول فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا بچہ ویب اور ایپ کی سرگرمی، YouTube کی سرگزشت، اور قابل اطلاق علاقوں میں، Google کی مخصوص سروسز کو لنک کرنے جیسی چیزوں کے لیے اپنے سرگرمی کنٹرولز کا نظم کر سکتا ہے۔

13 سال (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) سے کم عمر کے بچوں کے لیے Family Link کے ساتھ نظم کردہ Google اکاؤنٹس اور پروفائلز کے لیے رازداری کا یہ نوٹس اور Google کی رازداری کی پالیسی Google کی رازداری کے ضوابط کی وضاحت کرتی ہے۔ آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کیلئے مخصوص رازداری کے ضوابط کی صورت میں، جیسے ذاتی نوعیت کی تشہیر پر عائد پابندیوں کے ضمن میں، رازداری کے اس نوٹس میں ان فرق کو بیان کیا گیا ہے۔

اس رازداری کے نوٹس کا آپ کے بچے کے ذریعے استعمال کی جا سکنے والی کسی فریق ثالث (غیر Google) ایپ، کارروائی یا ویب سائٹ کے ضوابط پر اطلاق نہیں ہوتا۔ آپ کو فریق ثالث ایپس، کارروائیوں اور سائٹس کیلئے قابل اطلاق شرائط اور پالیسیوں کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ ان کے ڈیٹا کے جمع کرنے اور استعمال کے طریقوں سمیت آپ کے بچے کیلئے ان کی موزونیت کا تعین کیا جا سکے۔

معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں

آپ کے اپنے بچے کو Google اکاؤنٹ یا پروفائل بنانے کی اجازت دینے کے بعد، ہماری طرف سے جمع کی جانے والی معلومات کے ضمن میں آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کے ساتھ عموماً آپ کے اکاؤنٹ جیسا ہی برتاؤ روا رکھا جائے گا۔ مثال کے طور پر، ہم یہ جمع کرتے ہیں:

وہ معلومات جو آپ اور آپ کا بچہ تخلیق کرتا ہے یا ہمیں فراہم کرتے ہیں۔

اکاؤنٹ یا پروفائل کی تخلیق کی کارروائی کے حصے کے طور پر، ہم ذاتی معلومات طلب کر سکتے ہیں، جیسے کہ پہلا اور آخری نام، ای میل پتہ اور تاریخ پیدائش۔ ہم آپ کے بچے کی جانب سے فراہم کردہ آپ کی آن لائن رابطے کی تفصیلات جیسی معلومات جمع کرتے ہیں، جو ہمارے لئے منظوری کی درخواست کرنے کی خاطر آپ سے رابطہ کرنے کیلئے ضروری ہے۔ ہم ان معلومات کو بھی جمع کرتے ہیں جنہیں آپ کا بچہ اپنا اکاؤنٹ یا پروفائل استعمال کرنے کے دوران تخلیق، اپ لوڈ یا دوسروں سے موصول کرتا ہے، جیسے کہ جب آپ کا بچہ Google تصاویر میں کوئی تصویر محفوظ کرتا ہے یا Google Drive میں کوئی دستاویز بناتا ہے۔

وہ معلومات جو ہمیں آپ کے بچے کے ہماری سروسز استعمال کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔

ہم آپ کے بچے کے زیرِ استعمال سروسز اور ان کو استعمال کرنے کے اس کے طریقے سے متعلق کچھ مخصوص معلومات خودکار طور پر جمع اور اسٹور کرتے ہیں، جیسے جب آپ کا بچہ Google تلاش میں کوئی استفسار درج کرتا ہے، Google اسسٹنٹ سے بات کرتا ہے یا جب YouTube Kids پر کوئی ویڈیو دیکھتا ہے۔ اس معلومات میں شامل ہے:

  • آپ کے بچے کی ایپس، براؤزرز اور آلات

    ہم ان ایپس، براؤزرز اور آلات کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہیں جن کا استعمال آپ کا بچہ Google سروسز تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کرتا ہے، جس میں منفرد شناخت کاران، براؤز کی قسم اور ترتیبات، آلے کی قسم اور ترتیبات، آپریٹنگ سسٹم، موبائل نیٹ ورک کی معلومات، بشمول کیریئر نام اور فون نمبر اور ایپلیکیشن کا ورژن نمبر شامل ہے۔ ہم آپ کے بچے کی ایپس، براؤزرز اور آلات کے ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کے بارے میں بھی معلومات جمع کرتے ہیں، جس میں IP پتہ، کریش رپورٹس، سسٹم کی سرگرمی اور آپ کے بچے کی درخواست کی تاریخ، وقت اور حوالہ دہندہ URL شامل ہے۔ مثال کے طور پر، ہم یہ معلومات تب جمع کرتے ہیں جب آپ کے بچے کے آلے پر موجود کوئی Google سروس ہمارے سرورز سے رابطہ کرتی ہے، جیسے جب وہ Play اسٹور سے کوئی ایپ انسٹال کرتا ہے۔

  • آپ کے بچے کی سرگرمی

    ہم اپنی سروسز میں آپ کے بچے کی سرگرمی سے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں، جسے آپ کے بچے کی ترتیبات کی بنیاد پر، ہم اسے Google Play پر پسند آ سکنے والی ایپس کی تجویز کرنے جیسے کام کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا بچہ اپنے سرگرمی کنٹرولز کا نظم کر سکتا ہے۔ آپ کے بچے کی سرگرمی سے متعلق وہ معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں ان میں تلاش کی اصطلاحات، اس کی دیکھی گئی ویڈیوز، آڈیو خصوصیات کا استعمال کرتے وقت صوتی اور آڈیو معلومات، وہ لوگ جن کے ساتھ وہ مواصلت کرتا ہے یا مواد کا اشتراک کرتا ہے اور اس Chrome براؤزنگ کی سرگزشت جسے اس نے اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ مطابقت پذیر کر رکھا ہے، جیسی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کا بچہ کال کرنے اور موصول کرنے یا پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے کے لیے ہماری سروسز کا استعمال کرتا ہے، مثال کے طور پر Google Meet یا Duo کا استعمال کر کے، ہم ٹیلی فونی لاگ کی معلومات جمع کر سکتے ہیں۔ آپ کا بچہ اپنے اکاؤنٹ یا پروفائل میں محفوظ کردہ سرگرمی کی معلومات تلاش کرنے اور اس کا نظم کرنے کے لیے اپنے Google اکاؤنٹ پر جا سکتا ہے اور آپ اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کر کے یا Family Link میں اس کی پروفائل تک رسائی حاصل کر کے اس کی سرگرمی کی معلومات کا نظم کرنے میں بھی اس کی مدد کر سکتے ہیں۔

  • آپ کے بچے کے مقام کی معلومات

    جب آپ کا بچہ ہماری سروسز استعمال کرتا ہے تو ہم اس کے مقام سے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں۔ GPS، ‏IP پتہ، آپ کے بچے کے آلے کے سینسر ڈیٹا اور اس کے آلے کے پاس موجود Wi-Fi رسائی پوائنٹس، سیل ٹاورز اور 'بلوٹوتھ فعال کردہ' آلات جیسی چیزوں سے متعلق معلومات کا استعمال کر کے اس کے مقام کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ مقام کے ڈیٹا کی اقسام جو ہم جمع کرتے ہیں جزوی طور پر آپ کی ترتیبات اور آپ کے بچے کے آلات پر منحصر ہوتی ہیں۔

  • آپ کے بچے کی صوتی اور آڈیو معلومات

    ہم آپ کے بچے کی صوتی اور آڈیو معلومات جمع کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا بچہ آڈیو فعال کرنے کی کمانڈز کا استعمال کرتا ہے (جیسے، "Ok Google" یا مائیکروفون آئیکن کو ٹچ کرنے کی کمانڈ) تو ان کی درخواست کا جواب دینے کے لیے درج ذیل اسپیچ/آڈیو کی ریکارڈنگ پر کارروائی کی جائے گی۔ اضافی طور پر، اگر آپ کے بچے کی صوتی اور آڈیو سرگرمی کے اختیار کو ویب اور ایپ سرگرمی کی ترتیب کے تحت چیک کیا جاتا ہے تو کسی سائن ان کردہ آلہ پر اسسٹنٹ کے ساتھ ان کے صوتی تعامل کی ریکارڈنگ (ساتھ ہی چند سیکنڈ پہلے) ان کے اکاؤنٹ میں اسٹور کی جا سکتی ہے۔

ہم آپ کے بچے کی معلومات جمع اور اسٹور کرنے کیلئے کوکیز، پکسل ٹیگز، مقامی اسٹوریج، جیسے براؤزر ویب اسٹوریج یا ایپلیکیشن ڈیٹا کیشز، ڈیٹا بیس اور سرور لاگز جیسی مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں آپ کے بچے کی صرف اتنی ہی ذاتی معلومات درکار ہے جو ان اکاؤنٹس یا پروفائلز کیلئے دستیاب Google پروڈکٹس اور سروسز کے استعمال کیلئے ضروری ہے۔

ہم جو معلومات اکٹھا کرتے ہیں اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں

Google کی رازداری کی پالیسی انتہائی مفصل انداز میں اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ہم Google کی جانب سے جمع کئے جانے والے آپ کے بچے کے Google اکاؤنٹ یا پروفائل کے ساتھ وابستہ ڈیٹا کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں۔ عام طور پر، ہم اپنی سروسز فراہم کرنے، ان کی دیکھ بھال کرنے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے، نئی سروسز ڈیولپ کرنے کیلئے، آپ کے بچے کی خاطر اپنی سروسز کو حسب ضرورت بنانے کیلئے، کارکردگی کی پیمائش کرنے اور یہ سمجھنے کیلئے کہ ہماری سروسز کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے، ہماری سروسز کے سلسلے میں آپ کے بچے کے ساتھ براہ راست مواصلت کیلئے اور اپنی سروسز کے تحفظ اور اعتماد کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کیلئے آپ کے بچے کی معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔

ہم ان مقاصد کی خاطر آپ کے بچے کی معلومات کو پروسیس کرنے کیلئے مختلف ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم ایسے خودکار سسٹمز کا استعمال کرتے ہیں جو آپ کے بچے کے ہماری سروسز کے طریقۂ استعمال کے مطابق اسے حسب ضرورت تلاش کے نتائج یا دیگر خصوصیات جیسی چیزیں فراہم کرنے کیلئے اس کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں۔ ہم اسپام، میلویئر اور غیر قانونی مواد جیسے بیجا استعمال کا پتہ لگانے میں مدد کرنے کیلئے آپ کے بچے کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں۔ ہم ڈیٹا میں پیٹرنز کی شناخت کرنے کیلئے الگورتھمز کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ جب ہمیں اپنے سسٹمز پر پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے اسپام، میلویئر، غیر قانونی مواد اور دیگر اقسام کے بیجا استعمال کا پتا چلتا ہے تو ہم اس کا اکاؤنٹ یا پروفائل غیر فعال کر سکتے ہیں یا دیگر مناسب کارروائی کر سکتے ہیں۔ کچھ معاملات میں، ہم مناسب حکام کو بھی خلاف ورزی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

آپ کے بچے کی ترتیبات کی بنیاد پر، تجاویز، ذاتی نوعیت کا مواد اور تلاش کے حسب ضرورت نتائج فراہم کرنے کیلئے، ہم آپ کے بچے کی معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے بچے کی ترتیبات کی بنیاد پر، Google Play اسے پسند آ سکنے والی نئی ایپس تجویز کرنے کیلئے آپ کے بچے کی انسٹال کردہ ایپس جیسی معلومات استعمال کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کی ترتیبات کی بنیاد پر، ہم اوپر بیان کردہ مقاصد کے لیے اپنی سروسز اور آپ کے بچے کے آلات پر جمع کردہ معلومات کو یکجا کر سکتے ہیں۔ آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کی ترتیبات کی بنیاد پر، Google سروسز کو بہتر بنانے کیلئے دیگر سائٹس اور ایپس پر اس کی سرگرمی کو اس کی ذاتی معلومات کے ساتھ وابستہ کیا جا سکتا ہے۔

Google آپ کے بچے کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات پیش نہیں کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اشتہارات آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل سے حاصل ہونے والی معلومات پر مبنی نہیں ہوں گے۔ اس کی بجائے، اشتہارات آپ کا بچہ جو ویب سائٹ یا ایپ دیکھ رہا ہے اس کے مواد، تلاش کے موجودہ استفسار یا عمومی مقام (جیسے شہر یا ریاست) جیسی معلومات پر مبنی ہو سکتے ہیں۔ ویب براؤز کرتے یا غیر Google ایپس کا استعمال کرتے وقت، آپ کے بچے کو فریقین ثالث کے ذاتی نوعیت کے اشتہارات سمیت دیگر (غیر Google) اشتہار فراہم کنندگان کی جانب سے پیش کردہ اشتہارات دکھائی دے سکتے ہیں۔

وہ معلومات جس کا آپ کا بچہ اشتراک کر سکتا ہے

اپنے Google اکاؤنٹ یا پروفائل کے ساتھ سائن ان رہتے ہوئے آپ کا بچہ عوامی طور پر اور دوسروں کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز، آڈیو اور مقام سمیت معلومات کا اشتراک کرنے کا اہل ہو سکتا ہے۔ جب آپ کا بچہ عوامی طور پر معلومات کا اشتراک کرتا ہے تو یہ Google تلاش جیسے سرچ انجنز کے ذریعے قابل رسائی ہو سکتا ہے۔

وہ معلومات جس کا Google اشتراک کرتا ہے

ہم جو معلومات جمع کرتے ہیں، کچھ محدود حالات میں ان کا Google کے باہر اشتراک کیا جا سکتا ہے۔ ہم Google سے باہر کی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک نہیں کرتے ہیں سوائے مندرجہ ذیل چند حالات میں:

منظوری کے ساتھ

ہم منظوری کے ساتھ (جیسا قابل اطلاق ہو) Google سے باہر ذاتی معلومات کا اشتراک کریں گے۔

آپ کے فیملی گروپ کے ساتھ

آپ کے بچے کی معلومات، بشمول اس کا نام، تصویر، ای میل پتہ اور Play پر کی گئی خریداریوں کا Google پر آپ کے فیملی گروپ کے اراکین کے ساتھ اشتراک کیا جا سکتا ہے۔

خارجی کارروائی کیلئے

ہم اپنے ملحق اداروں یا دیگر بھروسہ مند کاروباروں یا لوگوں کو ہماری ہدایات کی بناء پر اور رازداری کے اس نوٹس، Google کی رازداری کی پالیسی اور رازداری اور سیکیورٹی کے کسی دوسرے مناسب اقدام کی تعمیل میں اس پر کاررروائی کرنے کیلئے ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔

قانونی وجوہات کیلئے

ہم ذاتی معلومات کا اشتراک Google سے باہر کی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے ساتھ کریں گے بشرطیکہ نیک نیتی کے ساتھ ہمارا یہ ماننا ہو کہ مندرجہ ذیل کاموں کیلئے معلومات تک رسائی، اس کا استعمال یا اس کی برقراریت یا افشاء معقول حد تک لازمی ہے:

  • کسی بھی قابل اطلاق قانون، ضابطے، قانونی کارروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست پر عمل درآمد کرنے کیلئے؛

  • قابل اطلاق سروس کی شرائط، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی تفتیش کرنے کیلئے؛

  • دھوکہ، سیکیورٹی یا تکنیکی مسائل کا پتا لگانے، روکنے یا بصورت دیگر ان کا ازالہ کرنے کیلئے؛

  • Google، ہمارے صارفین یا عوام کے حقوق، املاک یا سلامتی کو لاحق نقصان سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے جیسا کہ قانون کے ذریعہ مطلوب یا مجاز ہے۔

ہم ذاتی طور پر ناقابل شناخت معلومات (جیسے ہماری سروسز کے عمومی استعمال سے متعلق رجحانات) کا اشتراک عوامی طور پر اور اپنے پارٹنرز، جیسے کہ ناشرین، مشتہرین، ڈیولپرز یا حقوق کے حاملین کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم اپنی سروسز کے عمومی استعمال کے بارے میں رجحانات دکھانے کیلئے عوامی طور پر معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ ہم مخصوص پارٹنرز کو اپنی خود کی کوکیز یا ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کا استعمال کر کے تشہیر اور تشہیری پیمائش کے مقاصد کیلئے براؤزرز یا آلات سے معلومات جمع کرنے کی اجازت بھی دیتے ہیں۔

اپنے بچے کی ذاتی معلومات تک رسائی

اگر آپ کے بچے کا Google اکاؤنٹ ہے تو آپ اس کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کر کے اس کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اسے اپ ڈیٹ کر سکتے یا ہٹا سکتے ہیں، ایکسپورٹ کر سکتے ہیں اور اس کی پروسیسنگ کو محدود کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے بچے کا پاس ورڈ یاد نہیں ہے تو آپ Family Link ایپ یا ویب پر Family Link کی ترتیبات کے ذریعے اسے ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ سائن ان کرنے کے بعد، آپ اپنے بچے کی رازداری کی ترتیبات اور معلومات کا نظم کرنے میں مدد کرنے کیلئے، Google کی رازداری کی پالیسی میں بیان کردہ Google کے سرگرمی کنٹرولز جیسے مختلف کنٹرولز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کے بچے کی کوئی پروفائل ہے تو آپ Family Link ایپ یا ویب پر Family Link کی ترتیبات کے ذریعے اپنے بچے کی معلومات کی پروسیسنگ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اسے ہٹا سکتے ہیں، اسے اپ ڈیٹ، ایکسپورٹ اور محدود کر سکتے ہیں۔

آپ کا بچہ "میری سرگرمی" میں اپنی گزشتہ سرگرمی کو حذف کرنے اور بطور ڈیفالٹ فریقین ثالث کو ایپ کی اجازتیں (بشمول آلے کا مقام، مائیکروفون یا رابطے جیسی چیزیں) دینے کا اہل ہوگا۔ آپ اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ یا پروفائل کی معلومات میں ترمیم یا تبدیلی کرنے، ایپ کی سرگرمی اور ایپ کی اجازتوں کا جائزہ لینے اور اپنے بچے کی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ایپس یا فریق ثالث سروسز کو مخصوص اجازتیں دینے کی اس کی صلاحیت کا نظم کرنے کیلئے بھی Family Link استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کسی بھی وقت اپنے بچے کی معلومات کے مزید جمع کرنے یا اس کے استعمال کو روکنا چاہتے ہیں تو آپ Family Link ایپ یا ویب پر Family Link کی ترتیبات میں اپنے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کی معلومات کے صفحے پر "اکاؤنٹ حذف کریں" یا "پروفائل حذف کریں" پر کلک کر کے اپنے بچے کا Google اکاؤنٹ یا پروفائل حذف کر سکتے ہیں۔ آپ کے بچے کے اکاؤنٹ یا پروفائل کی معلومات کو ایک معقول مدت کے اندر مستقل طور پر حذف کر دیا جائے گا۔

ہم سے رابطہ کریں

اگر آپ اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ یا پروفائل سے متعلق کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو بلا جھجھک ہم سے رابطہ کریں۔ ہم مدد کرنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ آپ کو ہمارے ہیلپ سینٹر میں Family Link اور اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ یا پروفائل سے متعلق اضافی معلومات مل سکتی ہیں۔ مینیو ☰ > مدد اور تاثرات > تاثرات بھیجیں پر تھپتھپا کر یا ہم سے بذریعہ ای میل رابطہ یا نیچے دیے گئے پتے پر رابطہ کر کے آپ Family Link ایپ میں Family Link یا اپنے بچے کے Google اکاؤنٹ یا پروفائل کے بارے میں ہمیں تاثرات بھی بھیج سکتے ہیں۔

Google
1600 Amphitheatre Parkway
Mountain View, CA 94043 USA
فون: ‎+1 855 696 1131 (امریکہ)
دیگر ممالک کیلئے، g.co/FamilyLink/Contact ملاحظہ کریں

اگر آپ اس تعلق سے سوالات پوچھنا چاہتے ہیں کہ Google آپ کے بچے کا ڈیٹا کیسے جمع اور استعمال کرتا ہے تو آپ Google اور ہمارے ڈیٹا کے تحفظ کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو مقامی قانون کے تحت اپنے حقوق کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں تو آپ ڈیٹا کے تحفظ کی مقامی اتھارٹی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

13 سال (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر) سے کم عمر بچوں کیلئے Family Link افشاء دیکھیں

Google ایپس
اصل مینیو