بچوں اور نو عمر بچوں کے اکاؤنٹ کی نگرانی
والدین اپنے نو عمر بچوں کے Google اکاؤنٹ اور آلات کی نگرانی کر کے، آن لائن اسمارٹ انتخابات کرنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ Google Family Link ایپ کی مدد سے، والدین اپنے بچے کے موافق آلات پر درج ذیل چیزیں کرنے کے اہل ہوں گے:
- کچھ مخصوص ایپس اور ویب سائٹس کو مسدود کرنا یا انہیں اجازت دینا
- اس بات پر نظر رکھنا کہ ان کا بچہ کون سی ایپس اور کتنی دیر تک استعمال کرتا ہے
- آرام کرنے، مطالعہ کرنے یا سونے کا وقت ہونے پر آلات کو مقفل کرنا
شروع کرنے سے پہلے
- نگرانی سیٹ اپ کرنے میں تقریباً 10 منٹ تک کا وقت لگ سکتا ہے
- ہر والد/والدہ اور نو عمر بچے کا اپنا ذاتی Google اکاؤنٹ ہونا چاہیے