عمر 6 تا 8 سال
عمر 9 تا 12 سال
عمر 13 تا 17 سال

Google پر اپنی رازداری کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟

آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں! وہ سوالات پڑھیں جو بچے سب سے زیادہ پوچھے ہیں، جیسے کہ آپ کے والدین آپ کو Google کی اشیاء میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں، Google کون سی معلومات استعمال کرتا ہے اور بہت کچھ۔

والدین، یہ معلومات صرف ان Google اکاؤنٹس پر لاگو ہوتی ہے جو Family Link کے ساتھ نظم کردہ ہیں،‏ 13 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر کیلئے)۔ مزید معلومات کیلئے، ہماری Privacy Notice and راز داری کی پالیسی چیک کریں۔

میرے اکاؤنٹ کا ذمہ دار کون ہے؟

آپ کے والدین آپ کے Google اکاؤنٹ کے ذمہ دار ہیں۔ اس کا نظم کرنے میں مدد کیلئے وہ ‏Family Link‏ نامی ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ بڑے ہونے پر، آپ اپنے اکاؤنٹ کی ذمہ داری لے سکتے ہیں۔

آپ کے والدین اس طرح کے کام کر سکتے ہیں:

  • آپ کے اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں، آپ کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کر سکتے ہیں یا آپ کا اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں۔
  • آپ کے فون یا ٹیبلیٹ کو مقفل کر سکتے ہیں۔
  • دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا فون یا ٹیبلیٹ کہاں ہے۔
  • منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کون سی ایپس استعمال کر سکتے ہیں۔
  • دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کتنی دیر تک اپنی ایپس استعمال کرتے ہیں۔
  • کچھ Google ایپس، جیسے Google تلاش، YouTube یا Google Play میں نظر آنے والی چیزوں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
  • آپ کے سرگرمی کنٹرولز کو منتخب کر سکتے ہیں۔ (یہ وہ ترتیبات ہیں جو اس بارے میں معلومات محفوظ کرتی ہیں جو آپ Google پر کرتے ہیں۔)
  • آپ کی ایپس کیلئے ترتیبات اور اجازتیں منتخب کر سکتے ہیں۔
  • آپ کے اکاؤنٹ کیلئے نام، تاریخ پیدائش اور دیگر معلومات منتخب کر سکتے ہیں۔
  • منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ Google Play جیسے کچھ Google پروڈکٹس میں کیا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں یا خرید سکتے ہیں۔

Google میری معلومات کو کیسے اور کیوں استعمال کرتا ہے؟

ہم وہ معلومات محفوظ کر سکتے ہیں جو آپ یا آپ کے والدین ہمیں دیتے ہیں، جیسے آپ کا نام اور تاریخ پیدائش۔ جب آپ ہماری ایپس اور سائٹس استعمال کرتے ہیں تو ہم اس معلومات کو بھی محفوظ کرتے ہیں۔ ہم اس معلومات کو محفوظ رکھنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں اور ہم اسے مختلف وجوہات کی بنا پر استعمال کرتے ہیں — جیسے Google ایپس اور سائٹس کو زیادہ مددگار بنانے کیلئے۔

اپنے والدین کے ساتھ، کچھ طریقوں کے بارے میں مزید جانیں جن سے ہم آپ کی معلومات استعمال کر سکتے ہیں:

  • اپنی ایپس اور سائٹس کو فعال بنانا: مثال کے طور پر، اگر آپ Google تلاش میں "پپیز" تلاش کرتے ہیں تو ہم آپ کی معلومات کو پپیز سے متعلق چیزیں دکھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
  • اپنی ایپس اور سائٹس کو بہتر بنانا: مثال کے طور پر، اگر کوئی چیز صحیح نہیں ہے تو ہم اسے درست کرنے کیلئے معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • ‏Google، ہمارے صارفین اور عوام کی حفاظت کرنا: ہم لوگوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کیلئے معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔
  • نئی ایپس اور سائٹس بنانا: ہم سیکھتے ہیں کہ لوگ ہماری موجودہ ایپس اور سائٹس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم Google کی نئی چیزوں کیلئے آئیڈیاز حاصل کریں جو ہم بنا سکتے ہیں۔
  • آپ کو وہ چیزیں دکھانا جو آپ کو پسند آ سکتی ہیں: مثال کے طور پر، اگر آپ YouTube Kids پر جانوروں کی ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں تو ہم آپ کو مزید دکھا سکتے ہیں۔
  • جس سائٹ پر آپ ہیں اس جیسی چیزوں پر مبنی اشتہارات آپ کو دکھانا۔
  • آپ سے مواصلت کرنا: مثال کے طور پر، ہم آپ کا ای میل پتہ آپ کو پیغام بھیجنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ کوئی ایسا شخص جسے آپ نہیں جانتے اس کے پیغامات کھولنے سے پہلے ہمیشہ والدین سے پوچھیں۔

کیا میں Google کو بتا سکتا ہوں کہ کیا محفوظ کرنا ہے؟

ہاں، آپ کچھ چیزوں کو تبدیل کر سکتے ہیں جو ہم آپ کے بارے میں محفوظ کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی رازداری کی ترتیبات میں کچھ تبدیلیاں کرتے ہیں، جیسے سرگرمی کنٹرولز میں، ہم آپ کے والدین کو مطلع کریں گے۔ وہ آپ کی ترتیبات کو تبدیل کرنے میں آپ کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے والدین ہمیشہ آپ اور آپ کے Google اکاؤنٹ کے بارے میں کچھ معلومات کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کا نظم کر سکتے ہیں۔

کیا Google کبھی بھی میری ذاتی معلومات کا دوسروں کے ساتھ اشتراک کرتا ہے؟

کچھ وجوہات ہیں جن کی بنا پر ہم آپ کی ذاتی معلومات جیسے آپ کے نام کا اشتراک Google سے باہر کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اس معلومات کا اشتراک کرتے ہیں تو ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرتے ہیں کہ یہ محفوظ ہے۔

ہم کچھ ذاتی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں:

  • Google پر آپ کے والدین اور فیملی گروپ کے ساتھ
  • ان کمپنیوں کے ساتھ جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں
  • جب آپ کے والدین ہمیں بتاتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہے
  • جب قانونی وجوہات کی بناء پر ہمیں ایسا کرنا پڑے

اور کون دیکھ سکتا ہے جس کا میں آن لائن اشتراک کرتا ہوں؟

کوئی بھی چیز جس کا اشتراک آپ آن لائن کرتے ہیں، جیسے ای میلز یا تصاویر، وہ بہت سارے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ صرف ان لوگوں کے ساتھ اشتراک کریں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں۔ اگر آپ پُر یقین نہیں ہیں تو والدین یا فیملی ممبر سے پوچھیں۔

مزید جاننا چاہتے ہیں؟ اپنے والدین سے ہماری رازداری کی پالیسی پڑھنے میں مدد کرنے کو کہیں۔

Google پر اپنی رازداری کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟

آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں! آپ یہاں جان سکتے ہیں کہ Google کیسے معلومات جمع اور استعمال کرتا ہے جب آپ ہماری ایپس اور سائٹس استعمال کرتے ہیں۔ آپ یہ بھی جانیں گے کہ آپ کے والدین آپ کے Google اکاؤنٹ اور آلات کا نظم کرنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

والدین، یہ معلومات صرف ان Google اکاؤنٹس پر لاگو ہوتی ہے جو Family Link کے ساتھ نظم کردہ ہیں،‏ 13 سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے (یا آپ کے ملک میں قابل اطلاق عمر کیلئے)۔ مزید معلومات کیلئے، ہماری Privacy Notice and راز داری کی پالیسی چیک کریں۔

میرے اکاؤنٹ کا ذمہ دار کون ہے؟

اس وقت، آپ کے والدین آپ کے Google اکاؤنٹ کے ذمہ دار ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کا نظم کرنے میں مدد کیلئے وہ ‏Family Link‏ نامی ایپ استعمال کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ کی عمر اتنی نہ ہو کہ آپ خود اس کا نظم کر سکیں۔

آپ کے والدین اس طرح کے کام کر سکتے ہیں:

  • آپ کے اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں، آپ کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کر سکتے ہیں یا آپ کا اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں۔
  • حدود سیٹ کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے آلات جیسے فونز یا ٹیبلیٹس کا کتنا اور کب استعمال کر سکتے ہیں۔
  • دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کا فون یا ٹیبلیٹ کہاں ہے۔
  • ان ایپس کو منتخب کر سکتے ہیں جن کو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔
  • دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کتنی دیر تک اپنی ایپس استعمال کرتے ہیں۔
  • کچھ Google ایپس اور سائٹس، جیسے Google تلاش، YouTube یا Google Play کیلئے مواد کی ترتیبات کا نظم کر سکتے ہیں۔ آپ جو دیکھتے ہیں یہ ترتیبات اسے تبدیل کر سکتی ہیں۔
  • آپ کے اکاؤنٹ کے سرگرمی کنٹرولز کا نظم کر سکتے ہیں جیسے، YouTube کی سرگزشت بشمول ان کنٹرولز کا خود نظم کرنے سے آپ کو مسدود کر سکتے ہیں۔
  • آپ کے فون یا ٹیبلیٹ پر موجود ایپس کیلئے اجازتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں، جیسے اگر ایپس آپ کا مائیکروفون، کیمرا یا رابطے استعمال کر سکتی ہیں۔
  • آپ کے اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات دیکھ سکتے ہیں، تبدیل کر سکتے ہیں یا حذف کر سکتے ہیں، جیسے آپ کا نام، صنف یا تاریخ پیدائش۔
  • Google Play جیسی کچھ Google ایپس اور سائٹس میں آپ کے ڈاؤن لوڈز اور خریداریوں کو منظوری دے سکتے ہیں۔

Google میری معلومات کو کیسے اور کیوں استعمال کرتا ہے؟

بیشتر سائٹس اور ایپس کی طرح، ہم ایسی معلومات جمع کرتے ہیں جو آپ یا آپ کے والدین ہمیں فراہم کرتے ہیں، جیسے آپ کا نام اور تاریخ پیدائش اور یہ معلومات ہم تب جمع کرتے ہیں جب آپ ہماری ایپس اور سائٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس معلومات کو محفوظ رکھنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں اور ہم اسے اپنے پروڈکٹس کو آپ کیلئے زیادہ مفید بنانے جیسی چیزوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم درج ذیل کیلئے ڈیٹا جمع کرتے ہیں:

  • اپنی ایپس اور سائٹس کو فعال بنانا: مثال کے طور پر، اگر آپ Google تلاش میں "اسپورٹس" تلاش کرتے ہیں تو ہم آپ کی معلومات کو اسپورٹس سے متعلق چیزیں دکھانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
  • اپنی ایپس اور سائٹس کو بہتر بنانا: مثال کے طور پر، اگر کوئی چیز صحیح نہیں ہے تو ہم اسے درست کرنے کیلئے معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • ‏Google، ہمارے صارفین اور عوام کی حفاظت کرنا: ہم لوگوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کیلئے معلومات کا استعمال کرتے ہیں، جیسے دھوکہ دہی کا پتہ لگانا اور اسے روکنا۔
  • نئی ایپس اور سائٹس بنانا: ہم سیکھتے ہیں کہ لوگ ہماری موجودہ ایپس اور سائٹس کو کس طرح استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم ان نئے Google پروڈکٹس کیلئے آئیڈیاز حاصل کریں جو ہم بنا سکتے ہیں۔
  • آپ کیلئے معلومات کو ذاتی نوعیت کا بنانا، جس کا مطلب ہے آپ کو ایسی چیزیں دکھانا جو ہمارے خیال میں آپ کو پسند آ سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ YouTube Kids پر جانوروں سے متعلق ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں تو ہم دیکھنے کیلئے مزید تجویز کر سکتے ہیں۔
  • جس سائٹ پر آپ ہیں اس جیسی چیزوں پر مبنی اشتہارات آپ کو دکھانا۔
  • آپ سے مواصلت کرنا: مثال کے طور پر، جیسے کہ اگر کوئی سیکیورٹی مسئلہ ہو تو ہم آپ کا ای میل پتہ آپ کو پیغام بھیجنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ کوئی ایسا شخص جسے آپ نہیں جانتے اس کے پیغامات کھولنے سے پہلے ہمیشہ والدین سے پوچھیں۔

کیا میں Google کو بتا سکتا ہوں کہ کیا محفوظ کرنا ہے؟

ہاں، آپ کچھ چیزوں کو تبدیل کر سکتے ہیں جو ہم آپ کے بارے میں محفوظ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نہیں چاہتے کہ ہم آپ کی YouTube کی سرگزشت کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کریں تو آپ YouTube کی سرگزشت کو آف کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی رازداری کی ترتیبات میں کچھ تبدیلیاں کرتے ہیں، جیسے سرگرمی کنٹرولز میں، ہم آپ کے والدین کو مطلع کریں گے۔ وہ آپ کی ترتیبات کو تبدیل کرنے میں آپ کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے والدین ہمیشہ آپ اور آپ کے Google اکاؤنٹ کے بارے میں کچھ معلومات کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کا نظم کر سکتے ہیں۔

کیا Google کبھی بھی میری ذاتی معلومات کا دوسروں کے ساتھ اشتراک کرتا ہے؟

کچھ وجوہات ہیں جن کی بنا پر ہم آپ کی ذاتی معلومات جیسے آپ کا نام اور ای میل پتے کا اشتراک Google سے باہر کر سکتے ہیں۔ اگر ہم اس معلومات کا اشتراک کرتے ہیں تو ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرتے ہیں کہ یہ محفوظ ہے۔

ہم کچھ ذاتی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں:

  • Google پر آپ کے والدین اور فیملی گروپ کے ساتھ
  • ان کمپنیوں کے ساتھ جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں
  • جب آپ کے والدین ہمیں بتاتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہے
  • جب قانونی وجوہات کی بناء پر ہمیں ایسا کرنا پڑے

اور کون دیکھ سکتا ہے جس کا میں آن لائن اشتراک کرتا ہوں؟

کوئی بھی چیز جس کا اشتراک آپ آن لائن کرتے ہیں، جیسے ای میلز یا تصاویر، وہ بہت سارے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ ایک بار جب کسی چیز کا اشتراک آن لائن ہو جائے تو اسے ہٹانا مشکل ہو سکتا ہے۔ صرف ان لوگوں کے ساتھ اشتراک کریں جن پر آپ بھروسہ کرتے ہیں۔ اگر آپ پُر یقین نہیں ہیں تو والدین یا فیملی ممبر سے پوچھیں۔

مزید جاننا چاہتے ہیں؟ اپنے والدین سے ہماری رازداری کی پالیسی پڑھنے میں مدد کرنے کو کہیں۔

Google پر اپنی رازداری کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟

آپ یہاں جان سکتے ہیں کہ Google کیسے معلومات جمع اور استعمال کرتا ہے جب آپ ہماری ایپس اور سائٹس استعمال کرتے ہیں۔ آپ یہ بھی جانیں گے کہ آپ کے والدین آپ کے Google اکاؤنٹ اور آلات کا نظم کرنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

یہ معلومات صرف ان Google اکاؤنٹس پر لاگو ہوتی ہے جو Family Link کے ساتھ نظم کردہ ہیں، ان بچوں اور نو عمروں کیلئے جو اپنے خود کے اکاؤنٹ کا نظم کرنے کیلئے کم از کم عمر کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ مزید کیلئے، ہماری Privacy Notice and راز داری کی پالیسی چیک کریں۔

کیا میرے والدین میرے اکاؤنٹ کا نظم کرنے میں میری مدد کر سکتے ہیں؟

آپ کے والدین آپ کے Google اکاؤنٹ کے پہلوؤں کا نظم کرنے میں مدد کیلئے Family Link نامی ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے آلے پر منحصر وہ درج ذیل چیزیں کر سکتے ہیں، جیسے:

  • آپ کے اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں، آپ کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کر سکتے ہیں یا آپ کا اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں۔
  • حدود سیٹ کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے آلات کا کتنا استعمال کر سکتے ہیں اور کب۔
  • آپ کے سائن ان کردہ اور فعال آلات کا مقام دیکھ سکتے ہیں۔
  • آپ کی ایپس کا نظم کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ آپ انہیں کتنا استعمال کرتے ہیں۔
  • کچھ Google ایپس اور سائٹس، جیسے Google تلاش، YouTube یا Google Play کیلئے مواد کی ترتیبات کا نظم کر سکتے ہیں۔ آپ جو دیکھتے ہیں یہ ترتیبات اسے تبدیل کر سکتی ہیں۔
  • آپ کے اکاؤنٹ کے سرگرمی کنٹرولز کا نظم کر سکتے ہیں جیسے، YouTube کی سرگزشت بشمول ان کنٹرولز کا خود نظم کرنے سے آپ کو مسدود کر سکتے ہیں۔
  • آپ کے آلے پر موجود ایپس کیلئے اجازتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں، جیسے اگر ایپس آپ کا مائیکروفون، کیمرا یا رابطے استعمال کر سکتی ہیں۔
  • آپ کے اکاؤنٹ کے بارے میں معلومات دیکھ سکتے ہیں، تبدیل کر سکتے ہیں یا حذف کر سکتے ہیں، جیسے آپ کا نام، صنف یا تاریخ پیدائش۔
  • Google Play جیسی کچھ Google ایپس اور سائٹس میں آپ کے ڈاؤن لوڈز اور خریداریوں کو منظوری دے سکتے ہیں۔

Google میری معلومات کو کیسے اور کیوں جمع اور استعمال کرتا ہے؟

بیشتر سائٹس اور ایپس کی طرح، ہم ایسی معلومات جمع کرتے ہیں جو آپ یا آپ کے والدین ہمیں فراہم کرتے ہیں، جیسے آپ کا نام اور تاریخ پیدائش اور یہ معلومات ہم تب جمع کرتے ہیں جب آپ ہماری ایپس اور سائٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس معلومات کو محفوظ رکھنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں اور ہم اسے اپنے پروڈکٹس کو آپ کیلئے زیادہ مفید بنانے جیسی چیزوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم درج ذیل کیلئے ڈیٹا جمع کرتے ہیں:

  • ‏Google، ہمارے صارفین اور عوام کی حفاظت کرنا: ہم لوگوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کیلئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، جیسے دھوکہ دہی کا پتہ لگانا اور اسے روکنا۔
  • اپنی سروسز فراہم کرنا: ہم اپنی سروسز فراہم کرنے کیلئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، جیسے آپ کے تلاش کردہ الفاظ کو پروسیس کرنا تاکہ نتائج دکھائے جا سکیں۔
  • اپنی سروسز کو برقرار رکھنا اور بہتر بنانا: مثال کے طور پر، ہم ٹریک کر سکتے ہیں کہ کب ہمارے پروڈکٹس حسب توقع کام کرنا بند کرتے ہیں۔ اور یہ سمجھنے سے کہ کون سی تلاش کی اصطلاحات میں اکثر غلط املا استعمال کی جاتی ہے ہمیں ہماری پوری سروسز میں استعمال ہونے والی املا کی جانچ کی خصوصیات کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
  • نئی سروسز ڈویلپ کرنا: ڈیٹا ہمیں نئی سروسز ڈویلپ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، لوگوں نے Google کی پہلی تصویری ایپ Picasa میں اپنی تصاویر کو کس طرح منظم کیا، یہ سمجھنے سے ہمیں Google تصاویر ڈیزائن کرنے اور لانچ کرنے میں مدد ملی۔
  • مواد کو ذاتی نوعیت کا بنانا جس کا مطلب ہے ایسی چیزیں دکھانا جو ہمارے خیال میں آپ کو پسند آ سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ YouTube پر اسپورٹس ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے ہیں تو ہم دیکھنے کیلئے مزید تجویز کر سکتے ہیں۔
  • آپ کس سائٹ پر ہیں، آپ کے ذریعے درج کردہ تلاش کی اصطلاحات یا آپ کے شہر اور ریاست جیسی معلومات کی بنیاد پر آپ کو اشتہارات دکھانا۔
  • کارکردگی کی پیمائش کرنا: ہم ڈیٹا کا استعمال کارکردگی کی پیمائش کرنے اور یہ سمجھنے کے لیے کرتے ہیں کہ ہماری سروسز کس طرح استعمال ہوتی ہیں۔
  • آپ سے مواصلت کرنا: مثال کے طور پر، اگر ہمیں مشکوک سرگرمی کا پتہ چلتا ہے تو آپ کو اطلاع بھیجنے کیلئے ہم آپ کا ای میل پتہ استعمال کر سکتے ہیں۔

میں یہ کیسے فیصلہ کر سکتا ہوں کہ Google کیا محفوظ کرتا ہے؟

اپنی ترتیبات کے ساتھ، آپ ہمارے جمع کردہ ڈیٹا اور اس ڈیٹا کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے کو محدود کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نہیں چاہتے کہ ہم آپ کی YouTube کی سرگزشت کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کریں تو آپ YouTube کی سرگزشت کو آف کر سکتے ہیں۔اگر آپ اپنے سرگرمی کنٹرولز میں تبدیلیاں کرتے ہیں تو آپ کے والدین کو مطلع کیا جائے گا۔ اپنی رازداری کی ترتیبات کے بارے میں مزید جانیں

آپ ہمیشہ اپنے اور اپنے Google اکاؤنٹ کے بارے میں کچھ معلومات کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کا نظم کر سکتے ہیں۔

کیا Google کبھی بھی میری ذاتی معلومات کا دوسروں کے ساتھ اشتراک کرتا ہے؟

ہم آپ کی ذاتی معلومات کمپنیوں، تنظیموں یا Google سے باہر کے افراد کے ساتھ اشتراک نہیں کرتے سوائے محدود معاملات کے جب کہ ہمیں قانونی طور پر ضرورت ہو۔ اگر ہم اس معلومات کا اشتراک کرتے ہیں تو ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرتے ہیں کہ یہ محفوظ ہے۔

ہم کچھ ذاتی معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں:

  • Google پر آپ کے والدین اور فیملی گروپ کے ساتھ۔
  • ​​جب آپ اور آپ کے والدین ہمیں اجازت دیں یا قانونی وجوہات کی بنا پر۔ ہم Google سے باہر ذاتی معلومات کا اشتراک کریں گے اگر ہمیں یقین ہو کہ اسے فراہم کرنا درج ذیل کیلئے ضروری ہو سکتا ہے:
  • کسی قابل اطلاق قانون، ضابطہ، قانونی کارروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست کی تعمیل کرنے کیلئے۔
  • قابل اطلاق سروس کی شرائط، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی چھان بین بروئے کار لانے کیلئے۔
  • دھوکہ، سیکیورٹی یا تکنیکی مسائل کا پتہ لگانے، روکنے، یا بصورت دیگر ان کا ازالہ کرنے کیلئے۔
  • Google، ہمارے صارفین یا عوام کے حقوق، املاک یا سلامتی کو لاحق نقصان سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے جیسا کہ قانون کے ذریعہ مطلوب یا مجاز ہے۔
  • بیرونی پروسیسنگ کیلئے۔ ہم ان کمپنیوں کو ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں جن کے ساتھ ہم ہدایات کی بنیاد پر ڈیٹا پروسیس کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کسٹمر سپورٹ کے حوالہ سے مدد کیلئے ہم بیرونی کمپنیوں کا استعمال کرتے ہیں اور صارف کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے ہمیں کمپنی کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک کرنا پڑتا ہے۔

جن چیزوں کا میں اشتراک کرتا ہوں، جیسے تصاویر، ای میل اور دستاویزات، ان کو کون دیکھ سکتا ہے؟

Google ایپس اور سائٹس جنہیں آپ استعمال کرتے ہیں، میں آپ دوسرے لوگوں کے ساتھ مخصوص مواد اشتراک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

یہ نہ بھولیں کہ جب آپ اشتراک کرتے ہیں تو دوسرے لوگوں کیلئے دوبارہ اشتراک کرنا ممکن ہے، یہاں تک کہ Google سے باہر کی ایپس میں اور سائٹس پر بھی۔

آپ کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ سے اپنا مواد حذف کر سکتے ہیں لیکن اس سے وہ کاپیاں حذف نہیں ہوتی ہیں جن کا اشتراک آپ پہلے ہی کر چکے ہیں۔

اس بارے میں محتاط رہیں کہ آپ کس چیز کا اشتراک کرتے ہیں اور صرف ان لوگوں کے ساتھ اشتراک کریں جن پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔

ان موضوعات کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، آپ ہمیشہ ہماری رازداری کی پالیسی چیک کر سکتے ہیں۔